حدیث نمبر 3089، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وکیع نے خبر دی از شعبہ از محارب بن دثار از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ آئے تو آپ نے ایک اونٹ یا بیل کو نحر کیا اور معاذ نے از شعبہ از محارب یہ اضافہ کیا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دو اوقیہ (یعنی ۸۰ درہم) اور اس کے اوپر ایک درہم یا دو درہم کے عوض (اونٹ) خریدا‘ پھر جب آپ صرار پر آئے تو آپ نے بیل کو ذبح کرنے کا حکم دیا تو لوگوں نے اسے کھایا‘ پھر جب آپ مدینہ میں آئے تو آپ نے مجھے مسجد میں آنے کا حکم دیا تا کہ میں دو رکعت نماز پڑھوں اور آپ نے وزن کر کے مجھے اونٹ کی قیمت ادا کی۔
صرار مدینہ کی جانب ایک جگہ ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3089
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…