امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو عاصم نے حدیث بیان کی از ابن جریج از ابن شہاب از عبد الرحمن بن عبد اللہ بن کعب از والدِ خود و عمِ خود عبید اللہ بن کعب از حضرت کعب رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سفر سے چاشت کے وقت واپس آتے تو مسجد میں داخل ہو کر بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3088