Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3085

حدیث نمبر 3085، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 3085

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو معمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن ابی اسحاق نے حدیث بیان کی از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

ہم عسفان سے واپسی میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار تھے‘ اور آپ نے حضرت صفیہ بنت حیی کو اپنے پیچھے بٹھایا ہوا تھا‘ تو آپ کی اونٹنی لڑکھڑائی اور آپ دونوں گر گئے‘ پھر حضرت ابو طلحہ نے بھی اپنے آپ کو گرا دیا‘ پس کہا: یا رسول اللہ! اللہ مجھے آپ پر فدا کر دے! آپ نے فرمایا: پہلے عورت کی خبر لو! تو انہوں نے اپنے چہرے پر کپڑا ڈالا‘ پھر اس کپڑے کو حضرت صفیہ پر ڈال دیا اور آپ دونوں کی سواری کو درست کیا‘ پھر ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے احاطہ میں لے لیا‘ پس جب ہم نے گردن اونچی کر کے مدینہ کو دیکھا تو آپ نے فرمایا: ہم لوٹنے والے ہیں! توبہ کرنے والے ہیں! عبادت کرنے والے ہیں! ہم اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں! آپ مسلسل یہ کلمات پڑھتے رہے حتیٰ کہ آپ مدینہ میں داخل ہو گئے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقْفَلَهُ مِنْ عسفَانَ وَرَسُولُ اللَّهِ صلّى الله عليه وسلم عَلَى رَاحِلَتِهِ، وَقَدْ أَرْدَفَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حيي، فَعَثَرَتْ نَاقَتُهُ، فَصُرِعَا جَمِيعًا، فَاقْتَحَمَ أَبُو طَلْحَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ، قَالَ: عَلَيْكَ المَرْأَةَ، فَقَلَبَ ثَوْبًا عَلَى وَجْهِهِ، وَأَتَاهَا، فَأَلْقَاهُ عَلَيْهَا، وَأَصْلَحَ لَهُمَا مَرْكَبَهُمَا، فَرَكِبَا وَاكْتَنَفْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أشْرَفْنَا عَلَى المَدِينَةِ قَالَ: آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ فَلَمْ يَزَلْ يَقولُ ذَلِكَ حَتَّى دَخَلَ المَدِينَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3085

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →