حدیث نمبر 3081، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے محمد بن عبداللہ بن حوشب الطائفی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حصین نے خبر دی از سعد بن عبیدہ از ابی عبدالرحمن اور وہ عثمانی تھے‘ پس انہوں نے ابن عطیہ سے کہا اور وہ علوی تھے‘ انہوں نے کہا: مجھے خوب علم ہے کہ تمہارے صاحب (یعنی حضرت علی) کو کس وجہ سے خون بہانے کی جرأت ہوئی‘ میں نے خود حضرت علی سے سنا ہے‘ وہ بیان کرتے تھے کہ مجھے اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہما کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا اور فرمایا: تم فلاں باغ میں جاؤ‘ وہاں تم کو ایک عورت ملے گی جس کو حاطب نے ایک مکتوب دیا ہے‘ پس ہم اس باغ میں گئے‘ ہم نے (اس عورت سے) کہا: وہ خط دو! اس عورت نے کہا: انہوں نے مجھے کوئی خط نہیں دیا‘ ہم نے کہا: تم ضرور خط نکالو! ورنہ ہم (تلاشی لینے کے لیے) تمہارے کپڑے اتار دیں گے‘ تو اس عورت نے اپنے نیفہ سے وہ خط نکالا‘ پھر آپ نے حضرت حاطب کو بلایا‘ تب حضرت حاطب نے کہا: آپ میرے معاملہ میں جلدی نہ کریں اور اللہ کی قسم! میں نے کفر نہیں کیا اور میرے دل میں اسلام ہی کی زیادہ محبت ہے اور آپ کے جتنے بھی اصحاب ہیں ان کی مکہ میں ایسی قرابت ہے جس کی وجہ سے اللہ ان کے اہل اور مال سے ضرر کو دور فرمائے گا اور میرا وہاں کوئی رشتہ دار نہیں تھا تو میں نے چاہا کہ میں ان کے اوپر کوئی احسان کر دوں (جس کی وجہ سے میرے اہل اور میرا مال محفوظ رہیں) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (کے عذر) کی تصدیق کر دی‘ حضرت عمر نے کہا: مجھے اجازت دیں کہ میں اس کی گردن اڑا دوں کیونکہ تحقیق یہ ہے کہ یہ منافق ہے‘ آپ نے فرمایا: تمہیں کیا پتا کہ اللہ تعالیٰ اہل بدر کی طرف متوجہ ہوا‘ پس فرمایا: تم جو چاہو عمل کرو! سو یہ وہ حدیث ہے جس نے حضرت علی کو اس (خون ریزی) پر جرأت دی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3081
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…