امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ عمرو اور ابن جریج نے کہا: میں نے عطاء سے سنا‘ وہ کہتے تھے کہ
میں عبید بن عمر کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف گیا‘ اس وقت آپ ثبیر (پہاڑ) کے پاس ٹھہری ہوئی تھیں‘ پس انہوں نے ہم سے کہا: جب سے اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مکہ فتح فرمایا ہے‘ ہجرت منقطع ہو گئی ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3080