حدیث نمبر 3075، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے حدیث بیان کی از سعید بن مسروق از عبایہ بن رفاعہ از جد خود حضرت رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ذی الحلیفہ میں تھے‘ پس لوگوں کو سخت بھوک لگی اور ہم نے (مالِ غنیمت میں) اونٹوں اور بکریوں کو پا لیا تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے آخر میں تھے‘ پس صحابہ نے جلدی کی اور پتیلیاں چولہوں پر رکھ دیں‘ تو آپ نے پتیلیوں کو الٹنے کا حکم دیا‘ پھر مالِ غنیمت تقسیم کیا اور دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر قرار دیا‘ پھر ان میں سے ایک اونٹ بھاگ گیا اور ان لوگوں کے پاس کم گھوڑے بھی تھے‘ پس انہوں نے اس اونٹ کا پیچھا کیا‘ اس اونٹ نے ان سب کو تھکا دیا‘ پھر ایک شخص نے تیر نکال کر اس اونٹ کو مارا‘ پھر اللہ تعالیٰ نے اس اونٹ کو روک دیا تو آپ نے فرمایا: ان جانوروں میں تنفر ہوتا ہے جیسا کہ وحشی جانوروں میں تنفر اور توحش ہوتا ہے‘ سو جو اونٹ تم سے بھاگ جائے تو اس کے ساتھ اسی طرح کرو‘ تو میرے دادا نے کہا کہ ہمیں امید ہوتی ہے یا ‘ ہمیں یہ ڈر ہوتا ہے کہ کل ہمارا دشمن سے مقابلہ ہوگا اور ہمارے پاس چھری نہ ہو تو کیا ہم سرکنڈے سے ذبح کر لیا کریں؟ آپ نے فرمایا: جو چیز بھی خون کو بہا دے اور اس پر اللہ عزوجل کا نام لیا جائے تو اس سے ذبح کر کے کھالو بشرطیکہ وہ دانت اور ناخن نہ ہو اور میں عنقریب تمہیں اس کی وجہ بتاؤں گا‘ رہا دانت تو وہ ہڈی ہے اور رہا ناخن تو وہ حبشیوں کی چھری ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3075
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…