Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3076

حدیث نمبر 3076، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3076

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے قیس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھ سے حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

کیا تم ذی الخلصہ (کو ڈھا کر) مجھے راحت نہیں پہنچاتے اور ذی الخلصہ قبیلہ خثعم کا بت خانہ تھا جس کا نام کعبہ یمانیہ رکھا گیا تھا۔ پس میں احمس کے ڈیڑھ سو سواروں کے ساتھ روانہ ہوا اور یہ بہترین گھوڑ سوار تھے‘ پس میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بتایا کہ میں گھوڑے پر جم کر نہیں بیٹھ سکتا تو آپ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا حتیٰ کہ میں نے آپ کی انگلیوں کے نشان اپنے سینے میں دیکھے‘ پس آپ نے دعا کی: اے اللہ! اس کو ثابت قدم رکھ اور اس کو ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا! پس وہ اس بت خانہ کی طرف روانہ ہوئے‘ پھر اس کو منہدم کر دیا اور اس کو جلا دیا‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک خوش خبری دینے والے کو بھیجا‘ پس حضرت جریر کے قاصد نے کہا: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! میں آپ کے پاس اس وقت آیا ہوں حتیٰ کہ میں نے اس بت خانہ کو ایک خالی پیٹھ والے اونٹ کی طرح چھوڑ دیا ہے‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احمس کے گھوڑ سواروں اور پیادوں کے متعلق پانچ مرتبہ برکت کی دعا کی۔

اور مسدد نے کہا: وہ خثعم کا بت خانہ تھا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسٌ، قَالَ: قَالَ لِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلاَ تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الخَلَصَةِ، وَكَانَ بَيْتًا فِيهِ خَثْعَمُ، يُسَمَّى كَعْبَةَ اليَمَانِيَةِ، فَانْطَلَقْتُ فِي خَمْسِينَ وَمِائَةٍ مِنْ أَحْمَسَ، وَكَانُوا أَصْحَابَ خَيْلٍ، فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنّي لاَ أَثْبُتُ عَلَى الخَيْلِ، فَضَرَبَ فِي صَدْرِي حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ أَصَابِعِهِ فِي صَدْرِي، فَقَالَ: اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ، وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا، فَانْطَلَقَ إِلَيْهَا، فَكَسَرَهَا وَحرَّقَهَا، فَأَرْسَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَشِّرُهُ، فَقَالَ رَسول جَريرٍ لِرَسُولِ اللَّهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالحَقِّ، مَا جِئْتُكَ حَتَّى تَرَكْتُهَا كَأَنَّهَا جَمَلٌ أَجْرَبُ، فَبَارَكَ علَى خَيْلِ أَحْمَسَ وَرِجَالِهَا خَمْسَ مَرَّاتٍ، قَال مُسَدَّدٌ: بَيْتٌ فِي خَثْعَمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3076

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →