Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3073

حدیث نمبر 3073، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 3073

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از ابی حیان‘ انہوں نے کہا: مجھے ابوزرعہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے مجھے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے‘ پھر آپ نے خیانت کا ذکر کیا اور آپ نے بتایا کہ خیانت کرنا بہت سنگین جرم ہے‘ فرمایا: میں قیامت کے دن تم میں سے کسی کو اس حال پر نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر بکری سوار ہو اور وہ ممیارہی ہو اور اس کی گردن پر گھوڑا سوار ہو اور وہ ہنہنا رہا ہو‘ وہ شخص کہے گا: یا رسول اللہ! میری مدد کیجئے! پس میں کہوں گا: میں تمہارے لیے کسی چیز کا مالک نہیں‘ میں تم کو پوری تبلیغ کر چکا ہوں‘ اور ایک شخص کی گردن پر اونٹ سوار ہو اور وہ بلبلا رہا ہو اور وہ شخص کہے گا: یا رسول اللہ! میری مدد کیجئے! پس میں کہوں گا: میں تمہارے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں‘ میں تم کو پوری تبلیغ کر چکا ہوں‘ اور ایک شخص کی گردن کے اوپر سونے اور چاندی کا ڈھیر ہوگا‘ پس وہ شخص کہے گا: یا رسول اللہ! میری مدد کیجئے! پس میں کہوں گا: میں تمہارے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں‘ میں تمہیں پوری تبلیغ کر چکا ہوں یا ایک شخص کی گردن کے اوپر کپڑوں کا ڈھیر ہوگا جو اس کی گردن کو جھکا رہا ہوگا‘ وہ کہے گا: یا رسول اللہ! میری مدد کیجئے! پس میں کہوں گا کہ میں تمہارے لیے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں‘ میں تمہیں پوری طرح تبلیغ کر چکا ہوں۔

اور ایوب نے کہا: ابوحیان سے روایت ہے کہ اس کا گھوڑا ہنہنارہا ہوگا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو زُرْعَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَامَ فِينَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الغُلُولَ فَعَظَّمَهُ وَعَظَّمَ أَمْرَهُ، قَالَ: لاَ أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَوْمَ القِيَامَةِ عَلَى رقَبَتِهِ شَاةٌ لَهَا ثُغَاءٌ، عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ، وَعَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَه رُغَاءٌ، يَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، وَعَلَى رَقَبَتِهِ صَامِتٌ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ، أَوْ عَلَى رَقَبَتِهِ رِقَاعٌ تَخْفِقُ، فَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغِثْنِي، فَأَقُولُ: لاَ أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ أَبْلَغْتُكَ وَقَالَ أَيُّوبُ: عَنْ أَبِي حَيَّانَ: فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3073

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →