Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3072

حدیث نمبر 3072، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 3072

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از محمد بن زیاد از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ

حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے صدقہ کی کھجوروں میں سے ایک کھجور اٹھا کر اپنے منہ میں رکھ لی تو نبی ﷺ نے ان سے فارسی زبان میں فرمایا: ”کَخْ کَخْ“ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ہم صدقہ نہیں کھاتے!

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضي اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ الحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ، أَخَذَ تَمْرَةً مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ، فَجَعَلَها فِي فِيهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالفَارِسِيَّةِ: كِخْ كِخْ، أَمَا تَعْرفُ أَنَّا لاَ نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3072

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →