امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حبان بن موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی از خالد بن سعید از والد خود از ام خالد بنت خالد بن سعید‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
میں رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے والد کے ساتھ آئی اور مجھ پر زرد رنگ کی قمیص تھی‘ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سَنَه ، سَنَه“۔ عبداللہ نے کہا: حبشی زبان میں اس کا معنی ہے: خوب صورت۔ اُمِّ خالد نے کہا: پس میں جا کر مہرِ نبوت سے کھیلنے لگی‘ پس میرے والد نے مجھے ڈانٹا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس کو رہنے دو‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: (تم اس قمیص کو) پرانا ہونے اور پھٹنے تک پہنو‘ پرانا ہونے تک پہنو اور پھٹنے تک پہنو‘ پرانا ہونے تک پہنو اور پھٹنے تک پہنو۔ عبداللہ نے کہا: پھر وہ قمیص اتنا عرصہ باقی رہی کہ ایک زمانہ تک اس کا تذکرہ ہوتا رہا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3071