Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3070

حدیث نمبر 3070، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3070

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن علی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو عاصم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حنظلہ بن ابی سفیان نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سعید بن میناء نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللّٰہ عنہما سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم نے اپنی بکری کا بچہ ذبح کیا ہے اور چار کلو گرام جَو کو پیسا ہے‘ سو آپ اور چند مرد آئیں‘ تو نبی ﷺ نے با آوازِ بلند فرمایا: اے اہل خندق! بے شک جابر نے طعام تیار کیا ہے‘ پس تم سب لوگ کھانے کے لیے آؤ۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَبَحْنَا بُهَيْمَةً لَنَا، وَطَحَنْتُ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، فَتَعَالَ أَنْتَ وَنَفَرٌ، فَصَاحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا أَهْلَ الخَنْدَقِ إِنَّ جَابِرًا قَدْ صَنَعَ سُؤْرًا، فَحَيَّ هَلًا بِكُمْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3070

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →