امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی از موسیٰ بن عقبہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللّٰہ عنہما وہ بیان کرتے ہیں کہ
جس دن مسلمانوں کے لشکر (کا شامیوں سے مقابلہ ہوا) اس دن مسلمانوں کے (لشکر کے) امیر حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ عنہ تھے‘ جن کو حضرت ابوبکر نے بھیجا تھا‘ پھر اس گھوڑے کو دشمن نے پکڑ لیا‘ پھر جب دشمن کو شکست ہو گئی تو حضرت خالد نے ان کا گھوڑا واپس کر دیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3069