امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از عبید اللہ‘ انہوں نے کہا: مجھے نافع نے خبر دی کہ
حضرت ابن عمر رضی اللّٰہ عنہما کا غلام بھاگ گیا اور روم (شام) کے کافروں سے مل گیا‘ پھر بعد میں حضرت خالد بن ولید رضی اللّٰہ عنہ نے اس پر غلبہ پا لیا تو انہوں نے وہ غلام حضرت عبداللہ بن عمر کو واپس کر دیا اور حضرت ابن عمر کا گھوڑا شام میں پہنچ گیا‘ حضرت خالد نے جب شام کو فتح کیا تو انہوں نے وہ گھوڑا حضرت ابن عمر کو واپس کر دیا۔
امام ابو عبداللہ نے کہا: (اس حدیث میں ”عَارَ“ کا لفظ ہے) اور یہ ”عَـیْـر“ سے ماخوذ ہے‘ اس کا معنی ہے: جنگلی گدھا‘ یعنی وہ بھاگ گیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3068