Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3065

حدیث نمبر 3065، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3065

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبدالرحیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں روح بن عبادہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سعید نے حدیث بیان کی از قتادہ‘ انہوں نے کہا: ہم سے حضرت انس بن مالک رضی اللّٰہ عنہ نے ذکر کیا از حضرت ابوطلحہ رضی اللّٰہ عنہ از نبی ﷺ کہ

جب آپ کسی قوم پر غلبہ پا لیتے تو اس کی سرزمین میں تین راتوں تک رہتے۔

معاذ اور عبدالاعلیٰ نے سعید کی متابعت کی ہے‘ انہوں نے کہا: ہمیں سعید نے حدیث بیان کی از قتادہ از حضرت انس از حضرت ابوطلحہ از نبی ﷺ۔ اور رافع نے کہا کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ ذی الحلیفہ میں تھے تو ہم نے بکریاں اور اونٹ حاصل کیے تو آپ ﷺ نے دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر قرار دیا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: ذَكَرَ لَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ كَانَ إِذَا ظَهَرَ عَلى قَوْمٍ أَقَامَ بِالعَرْصَةِ ثَلاَثَ لَيَالٍ تَابَعَهُ مُعَاذٌ، وَعَبْدُ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3065

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →