حدیث نمبر 3064، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عدی اور سہل بن یوسف نے حدیث بیان کی از سعید از قتادہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ کہ
نبی ﷺ کے پاس رعل اور ذکوان اور عصیہ اور بنو لحیان آئے‘ پس انہوں نے یہ گمان کیا کہ وہ اسلام لا چکے ہیں اور انہوں نے اپنی قوم کے خلاف مدد طلب کی تو نبی ﷺ نے ستر (۷۰) انصار کو ان کی مدد کے لیے روانہ کیا‘ حضرت انس نے بتایا: ہم ان کو قُرّاء (قرآن مجید پڑھنے والے) کہتے تھے‘ وہ دن میں لکڑیاں لاتے تھے اور رات کو نماز پڑھتے تھے‘ وہ ان کے ساتھ روانہ ہوئے‘حتّٰی کہ بئر معونہ پر پہنچ گئے‘ وہاں مشرکین نے ان کو دھوکا دیا اور ان کو قتل کر دیا تو نبی ﷺ ایک مہینہ رعل اور ذکوان اور بنو لحیان کے خلاف دعا کرتے رہے۔ قتادہ نے کہا کہ حضرت انس رضی اللّٰہ عنہ نے بیان کیا کہ (ان شہداء کے متعلق) وہ قرآن مجید میں یہ آیت پڑھتے رہے: سنو! ہماری قوم کو یہ خبر پہنچا دو کہ ہم نے اپنے رب سے ملاقات کر لی‘ سو وہ ہم سے راضی ہو گیا اور اس نے ہم کو راضی کر دیا۔ پھر اس کے بعد اس آیت کو اٹھا لیا گیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3064
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…