حدیث نمبر 3063، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن علیہ نے حدیث بیان کی از ایوب از حمید بن ہلال از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:
زید نے جھنڈا لیا‘ پس وہ شہید ہو گئے‘ پھر جعفر نے جھنڈا لیا‘ پس وہ شہید ہو گئے‘ پھر عبداللہ بن رواحہ نے جھنڈا لیا‘ پس وہ شہید ہو گئے‘ پھر کسی کے امیر بنانے کے بغیر خالد بن ولید نے جھنڈا لیا تو ان کو فتح عطا کی گئی اور مجھے اس سے خوشی نہیں ہے یا فرمایا: انہیں اس سے خوشی نہیں ہوگی کہ وہ ہمارے پاس ہوتے‘ راوی نے کہا: جب آپ یہ فرما رہے تھے تو آپ کی دونوں آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3063
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…