Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3062

حدیث نمبر 3062، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3062

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو یمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری (ح) اور مجھے محمود بن غیلان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبد الرزاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از زہری از ابن المسیب از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں موجود تھے تو آپ نے ایک ایسے مرد کے متعلق فرمایا جو اسلام کا مدعی تھا کہ یہ اہل دوزخ سے ہے‘ پھر جب جنگ چھڑ گئی تو اس مرد نے بہت شدید جنگ کی‘ پس اس کو ایک زخم لگ گیا تو آپ سے کہا گیا: یا رسول اللہ! جس مرد کے متعلق آپ نے فرمایا تھا کہ یہ اہل دوزخ سے ہے‘ اس نے تو آج بہت زبردست جنگ کی اور وہ مر گیا‘ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ دوزخ کی طرف ہے‘ راوی نے کہا: پس بعض لوگوں نے شک کرنے کا ارادہ کیا‘ پس جس وقت وہ اس کیفیت پر تھے تو اچانک بتایا گیا کہ وہ مرا نہیں ہے لیکن اس کو بہت شدید زخم لگا تھا‘ پس جب رات ہوئی تو وہ اس زخم پر صبر نہیں کر سکا‘ پس اس نے خودکشی کر لی‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی تو آپ نے فرمایا: اللہ اکبر! میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں‘ پھر آپ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو یہ اعلان کرنے کا حکم دیا کہ جنت میں صرف مسلمان شخص داخل ہوگا اور بےشک اللہ اس دین کی فاجر مرد سے (بھی) تقویت فرماتا ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، ح وحَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عنِ ابْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: شَهِدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لِرجُلٍ مِمَّنْ يَدَّعِي الإِسْلاَمَ: هَذَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَلَمَّا حَضَرَ القِتَالُ قَاتَلَ الرَّجُلُ قِتَالًا شَدِيدًا فَأَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الَّذِي قُلْتَ لَهُ إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَإِنَّهُ قَدْ قَاتلَ اليَوْمَ قِتَالًا شَدِيدًا وَقَدْ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِلى النَّارِ، قَالَ: فَكَادَ بَعْضُ النَّاسِ أَنْ يَرْتَابَ، فَبَيْنَمَا هُمْ عَلَى ذَلِكَ، إِذْ قِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ، وَلَكِنَّ بِهِ جِرَاحًا شَدِيدا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ اللَّيْلِ لَمْ يَصْبِرْ عَلَى الجِرَاحِ فَقَتَلَ نَفْسَهُ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلك، فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ، ثُمَّ أَمَرَ بِلاَلًا فَنَادَى بِالنَّاسِ: إِنَّهُ لاَ يَدْخُلُ الجَنَّةَ إِلَّا نَفس مُسْلِمَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ لَيُؤَيِّد هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الفَاجِرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3062

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →