حدیث نمبر 3060، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن یوسف نے روایت بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از اعمش از ابی وائل از حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا:
میرے لیے یہ لکھو کہ لوگوں میں سے کتنے آدمیوں نے اسلام قبول کیا ہے؟ پس ہم نے آپ کے لیے ایک ہزار اور پانچ سو مرد لکھے‘ پس ہم نے (دل میں) کہا کہ ہم ایک ہزار اور پانچ سو ہیں اور پھر بھی ڈرتے ہیں‘ پس تحقیق یہ ہے کہ ہم نے دیکھا کہ ہمیں آزمائش میں مبتلا کیا گیا حتىٰ کہ ایک آدمی اکیلے نماز پڑھتے ہوئے ڈرتا تھا۔
ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی از ابی حمزہ از اعمش‘ پس ہم نے ان کو پانچ سو پایا‘ ابو معاویہ نے کہا: چھ سو سے سات سو تک۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3060
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…