حدیث نمبر 3058، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمود نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرزاق نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از الزہری از علی بن حسین از عمرو بن عثمان بن عفان از حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ اپنے حج میں کل کہاں ٹھہریں گے؟ آپ نے فرمایا: کیا عقیل نے ہمارے لیے کوئی گھر چھوڑا ہے؟ پھر آپ نے فرمایا: کل ہم خیف بنو کنانہ (وادی) المحصب میں ٹھہریں گے جہاں قریش نے کفر (کی حمایت) پر قسمیں کھائی تھیں‘ اس کی وجہ یہ ہے کہ بنو کنانہ نے بنو ہاشم کے خلاف قریش کا ساتھ دینے پر حلف اٹھایا تھا کہ وہ بنو ہاشم سے خرید و فروخت کریں گے اور نہ ان کا ساتھ دیں گے۔
الزہری نے کہا: خیف ایک وادی ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3058
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…