اور سالم نے کہا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں کھڑے ہوئے‘ پھر آپ نے اللہ کی ایسی تعریف کی جس کے وہ لائق ہے‘ پھر آپ نے دجال کا ذکر کیا‘ پس فرمایا: بے شک میں تمہیں اس سے ڈرا رہا ہوں اور ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے اور تحقیق یہ ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا‘ لیکن عنقریب میں تم کو دجال کے متعلق ایسی بات بتاؤں گا جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی‘ تم جانتے ہو کہ دجال کانا ہے اور بے شک اللہ کانا نہیں ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3057