حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ان کھجور کے درختوں میں گئے جن میں ابن صیاد تھا حتىٰ کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے ان درختوں میں داخل ہوئے‘ آپ کھجور کے ان تنوں میں چھپتے ہوئے چل رہے تھے اور آپ کسی حیلہ سے ابن صیاد کے دیکھنے سے پہلے اس کی کوئی بات سننا چاہتے تھے اور ابن صیاد اس وقت اپنے بستر کے اوپر لیٹ کر چادر اوڑھے ہوئے گنگنا رہا تھا‘ تب ابن صیاد کی ماں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا‘ اس وقت آپ کھجور کے درختوں کے تنوں میں چھپ رہے تھے‘ اس کی ماں نے ابن صیاد سے کہا: ”أَیْ صَافِ“ اور یہ اس کا نام ہے‘ تو ابن صیاد اچھل پڑا‘ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ اس کو چھوڑ دیتی تو اس کی حقیقت منکشف ہو جاتی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3056