حدیث نمبر 3055، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از زہری‘ انہوں نے کہا: مجھے سالم بن عبداللہ نے خبر دی از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے ان کو یہ خبر دی کہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اصحاب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ابن صیاد کی طرف گئے حتى کہ آپ نے اس کو بنی مغالہ کے قلعوں کے پاس لڑکوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا اور اس وقت ابن صیاد بلوغت کے قریب تھا‘ اس کو پتا نہیں چلا حتىٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پشت پر اپنا ہاتھ مارا‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تم یہ گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ پس ابن صیاد نے آپ کی طرف دیکھا‘ پھر کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امیّین (ان پڑھ لوگوں) کے رسول ہیں‘ پھر ابن صیاد نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا آپ یہ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: میں اللہ پر اور اس کے تمام رسولوں پر ایمان لاتا ہوں‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: تم کیا دیکھتے ہو؟ ابن صیاد نے کہا: میرے پاس سچی خبر بھی آتی ہے اور جھوٹی خبر بھی‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر خبر مشتبہ ہو گئی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہارے لیے ایک چیز چھپائی ہے‘ ابن صیاد نے کہا: وہ چیز الدُّخ ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دفع ہو! تو اپنی حد سے ہرگز نہیں بڑھ سکے گا۔ حضرت عمر نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے اجازت دیجیے میں اس کی گردن اڑا دوں‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ وہی (دجال) ہے تو تم اس پر مسلط نہیں ہو اور اگر یہ وہ نہیں ہے تو اس کو قتل کرنے میں تمہارے لیے کوئی بھلائی نہیں ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3055
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…