حدیث نمبر 3054، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب از سالم بن عبد اللہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بازار میں دبیز ریشم کا ایک حلہ فروخت ہوتے ہوئے دیکھا تو وہ اس کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے‘ پس عرض کیا: یا رسول اللہ! اس حلہ کو خرید لیجیے‘ پھر عید اور وفود سے ملاقات کے موقع پر اس سے زینت حاصل کریں‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ صرف ان لوگوں کا لباس ہے جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا‘ یا فرمایا: اس کو وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا‘ پھر جب تک اللہ نے چاہا آپ ٹھہرے‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کی طرف ایک دیباج (ریشم) کا حلہ بھیجا تو حضرت عمر اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئے‘ پس کہا: یا رسول اللہ! آپ نے اس کے متعلق فرمایا تھا: یہ ان لوگوں کا لباس ہے جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوتا‘ یا فرمایا تھا: اس کو وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے‘ پھر آپ نے یہ حلہ میری طرف بھیج دیا تو آپ نے فرمایا: تم اس حلہ کو بیچ دو یا اس کے سبب سے اپنی کوئی ضرورت پوری کرلو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3054
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…