حدیث نمبر 3053، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قبیصہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے حدیث بیان کی از سلیمان الاحول از سعید بن جبیر از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے کہا:
جمعرات کا دن اور کیسا تھا جمعرات کا دن! پھر وہ اتنا روئے کہ کنکریاں تک ان کے آنسوؤں سے بھیگ گئیں‘ پھر انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا درد زیادہ ہو گیا‘ پھر آپ نے فرمایا: میرے پاس کاغذ لاؤ تاکہ میں تمہارے لیے ایسا مکتوب لکھ دوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہیں ہو گے‘ تو صحابہ نے اختلاف کیا اور نبی کے سامنے اختلاف نہیں ہونا چاہیے تو انہوں نے کہا: کیا رسول اللہ (دنیا کو) چھوڑ رہے ہیں‘ آپ نے فرمایا: مجھے چھوڑ دو! میں جس حال میں ہوں وہ اس سے بہتر ہے جس کی طرف تم مجھے دعوت دے رہے ہو‘ اور آپ نے اپنی وفات کے وقت تین چیزوں کی وصیت کی: (۱) مشرکین کو جزیرۂ عرب سے نکال دو (۲) اور وفد کو اس طرح انعام دیتے رہو جس طرح میں انعام دیتا رہا ہوں‘ اور تیسری وصیت کو میں بھول گیا۔
اور یعقوب بن محمد نے کہا: میں نے المغیرہ بن عبدالرحمن سے جزیرۂ عرب کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: مکہ اور مدینہ اور یمامہ اور یمن (جزیرۂ عرب ہے)‘ اور العرج تہامہ کی ابتداء ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3053
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…