Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3042

حدیث نمبر 3042، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 3042

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبیداللہ نے حدیث بیان کی از اسرائیل از ابو اسحاق‘ انہوں نے کہا کہ

ایک شخص نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے سوال کیا‘ پس کہا: اے ابو عمارہ! کیا تم لوگوں نے غزوہٴ حنین میں پیٹھ موڑی تھی؟ حضرت براء نے کہا اور میں سن رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن پیٹھ نہیں موڑی اور حضرت ابو سفیان بن الحارث رضی اللہ عنہ آپ کی خچر کی لگام پکڑے ہوئے تھے‘ پس جب مشرکین نے پرزور حملہ کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: میں نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں ہے میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں حضرت براء نے کہا: اس دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے شدید جنگ کرنے والا کوئی نہیں دیکھا گیا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ البَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا أَبَا عُمَارَةَ، أَوَلَّيْتُمْ يَوْمَ حُنَيْن؟ قَالَ البَرَاءُ، وَأَنَا أَسْمَعُ: أَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُوَلِّ يَوْمَئِذٍ، كَانَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الحَارِثِ آخِذًا بِعِنَانِ بَغْلَتِهِ، فَلَمَّا غَشِيَه المُشْرِكُونَ نَزَلَ، فَجَعَلَ يَقُولُ: أَنَا النَّبِيُّ لاَ كَذِبْ، أَنَا ابْنُ عَبْدِ المُطَّلِب، قَالَ: فَمَا رُئِيَ مِنَ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ أَشَدُّ مِنْهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3042

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →