حدیث نمبر 3043، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از سعد بن ابراہیم از ابو امامہ اور وہ ابن سہل بن حنیف ہیں از حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
جب بنو قریظہ حضرت سعد اور وہ ابن معاذ ہیں‘ کے فیصلہ (کو مان کر قلعہ) سے اتر آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بلایا تھا اور وہ آپ کے قریب تھے تو وہ ایک گدھے پر سوار ہو کر آئے‘ پس جب وہ قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (لوگوں سے) فرمایا: اپنے سردار کی طرف کھڑے ہو جاؤ! پس وہ آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بیٹھ گئے‘ تو آپ نے فرمایا: یہ لوگ تمہارے فیصلہ پر (قلعہ سے) اتر آئے ہیں‘ تو حضرت سعد نے کہا: میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان میں جو جنگ جو ہیں‘ ان کو قتل کر دیا جائے اور جو بچے ہیں ان کو قید کر لیا جائے‘ تو آپ نے فرمایا: تم نے ان کے متعلق فرشتہ کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3043
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…