Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3041

حدیث نمبر 3041، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3041

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں المکی بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ابی عبید نے حدیث بیان کی از حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ' انہوں نے ان کو خبر دی کہ

میں مدینہ سے غابہ کی طرف جا رہا تھا حتیٰ کہ جب میں غابہ کی گھاٹی میں پہنچا تو مجھے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا غلام ملا‘ میں نے پوچھا: تم پر افسوس ہے! تم کہاں جا رہے ہو؟ اس نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں کو لوٹ لیا گیا ہے‘ میں نے پوچھا: ان اونٹنیوں کو کس نے لوٹا ہے؟ اس نے بتایا: غطفان اور فزارہ نے‘ پس میں نے تین بار بلند آواز سے چیخ ماری‘ میں نے مدینہ کے دونوں کناروں کی پتھریلی زمینوں والوں کو سنا دیا: میں صبح کے وقت تم کو خبردار کر رہا ہوں! میں صبح کے وقت تم کو خبردار کر رہا ہوں! پھر میں تیزی سے روانہ ہوا‘ حتیٰ کہ لٹیروں تک پہنچ گیا اور وہ ان اونٹنیوں کو پکڑ چکے تھے‘ میں نے ان پر تیر مارنے شروع کیے اور میں کہہ رہا تھا کہ میں الاکوع کا بیٹا ہوں‘ اور آج کا دن کمینوں کی ہلاکت کا دن ہے‘ پس میں نے ان اونٹنیوں کو ان لٹیروں کے پانی پینے سے پہلے چھڑا لیا‘ پھر میں ان اونٹنیوں کو ہنکا کر لے آیا‘ پھر میری نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی‘ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ لوگ پیاسے ہیں اور میں نے ان کے پانی پینے سے پہلے ان پر جلدی کی‘ آپ ان کے پیچھے کسی کو بھیجیں‘ آپ نے فرمایا: اے ابن الاکوع! تم ان پر غلبہ پا چکے ہو‘ اب تم ان سے درگزر کرو! بے شک ان لوگوں کی ان کی قوم کے لوگوں میں ضیافت ہو رہی ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا المَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ قَالَ: خَرَجْت منَ المَدِينَةِ ذَاهِبًا نَحْوَ الغَابَةِ، حَتَّى إِذَا كُنْتُ بِثَنِيَّةِ الغَابَةِ، لَقِيَنِي غُلاَمٌ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، قُلْتُ: وَيحَكَ مَا بِكَ؟ قَالَ: أُخِذَتْ لِقَاحُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: مَنْ أَخَذَهَا؟ قَالَ: غَطَفَانُ، وَفَزَارَةُ فَصَرَخْتُ ثَلاَثَ صَرَخَاتٍ أَسْمَعْتُ مَا بَيْنَ لاَبَتَيْهَا: يَا صَبَاحَاهْ يَا صَبَاحَاهْ، ثُمَّ انْدَفَعْتُ حَتَّى أَلْقَاهُمْ، وَقَدْ أَخَذُوهَا، فَجَعَلْتُ أَرْمِيهِمْ، وَأَقُولُ: أَنَا ابْنُ الأَكْوَعِ ... وَاليَوْمُ يَوْمُ الرُّضَّعْ فَاسْتَنْقَذْتُهَا منهُمْ قَبْلَ أَنْ يَشْرَبُوا، فَأَقْبَلْتُ بِها أَسُوقُهَا، فَلَقِيَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:67]، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ القَوْمَ عِطَاشٌ، وَإِنِّي أَعْجَلْتهُم أَنْ يَشْرَبُوا سِقْيَهُمْ، فَابْعَثْ فِي إِثْرِهِمْ، فَقَالَ: يَا ابْنَ الأَكْوَعِ: مَلَكْتَ، فَأَسْجِحْ إِنَّ القَوْمَ يُقْرَوْنَ فِي قَوْمِهِم

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3041

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →