Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3040

حدیث نمبر 3040، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3040

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ثابت از حضرت انس رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ حسین تھے اور لوگوں میں سب سے زیادہ فیاض تھے اور لوگوں میں سب سے زیادہ بہادر تھے‘ حضرت انس نے بتایا کہ اہل مدینہ نے رات کو ایک آواز سنی (جس سے وہ ڈر گئے) تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے گھوڑے کی ننگی پشت پر بیٹھ کر لوگوں کے پاس آئے اور اس وقت آپ نے گلے میں اپنی تلوار لٹکائی ہوئی تھی‘ پھر آپ نے فرمایا: تم مت ڈرو! تم مت ڈرو! پھر آپ نے فرمایا: میں نے اس گھوڑے کو سمندر (کی طرح تیز رو) پایا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ، وَأَجْوَدَ النَّاسِ، وَأَشْجَعَ النَّاسِ، قَالَ: وَقَدْ فَزِعَ أَهْلُ المَدِينَةِ لَيْلَةً سَمِعُوا صَوْتًا، قَالَ: فَتَلَقَّاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَرَسٍ لِأَبِي طَلْحَةَ عُرْيٍ، وَهُوَ مُتَقَلِّدٌ سَيْفَهُ، فَقال: لَمْ تُرَاعُوا، لَمْ تُرَاعُوا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَجَدْتُهُ بَحْرًا يَعْنِي الفَرَسَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3040

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →