Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3039

حدیث نمبر 3039، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 3039

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن خالد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسحاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ یہ بیان کرتے تھے کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہٴ احد کے دن پچاس مردوں کے اوپر حضرت عبداللہ بن جبیر رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کیا‘ پس فرمایا کہ اگر تم دیکھو کہ ہم پر پرندے جھپٹ رہے ہیں تو تم اپنی جگہ سے نہ ہلنا حتیٰ کہ میں تم کو پیغام بھیجوں اور اگر تم یہ دیکھو کہ ہم نے دشمن کو شکست دے دی ہے اور ہم نے اس کو پامال کر دیا ہے تب بھی تم اپنی جگہ نہ چھوڑنا حتیٰ کہ میں تم کو پیغام دوں‘ پس مسلمانوں نے مشرکین کو شکست دے دی‘ حضرت براء نے کہا: میں مشرکوں کی عورتوں کو بھاگتے ہوئے دیکھ رہا تھا اور ان کے پیروں کا زیور اور ان کی پنڈلیاں دکھائی دے رہی تھیں‘ اور وہ اپنے کپڑے اوپر اٹھائے ہوئے تھیں تو حضرت عبداللہ بن جبیر کے اصحاب نے کہا: مالِ غنیمت (لوٹو)‘ اے لوگو! مالِ غنیمت (لوٹو)‘ تمہارے اصحاب غالب آگئے‘ پس اب تم کس بات کا انتظار کر رہے ہو! تو حضرت عبداللہ بن جبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم بھول گئے کہ تم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم ضرور لوگوں کے پاس جائیں گے اور مالِ غنیمت سے اپنا حصہ لیں گے‘ پس جب وہ (اپنا مورچہ چھوڑ کر) لوگوں کے پاس گئے‘ پس ان کے چہرے پھیر دیئے گئے‘ پس وہ شکست خوردہ ہو کر بھاگے اور یہی (اس آیت کا موقع ہے) جب رسول ان کو پیچھے سے پکار رہے تھے‘ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ مرد رہ گئے تھے‘ پس ہم میں سے ستر مرد شہید ہو گئے‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے غزوہٴ بدر کے ان ایک سو چالیس مردوں کو مصیبت زدہ کیا تھا‘ ان میں سے ستر قید کیے گئے تھے اور ستر قتل کیے گئے‘ پھر ابو سفیان نے تین بار کہا: کیا لوگوں میں (سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو جواب دینے سے منع کر دیا‘ اس نے پھر تین بار کہا: کیا لوگوں میں ابو قحافہ کا بیٹا ہے؟ پھر اس نے تین بار کہا: کیا لوگوں میں خطاب کا بیٹا ہے؟ پھر اس نے اپنے اصحاب کی طرف مڑ کر کہا: رہے یہ لوگ تو وہ بے شک قتل کر دیئے گئے‘ اس وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنے اوپر ضبط نہ کر سکے‘ پس انہوں نے کہا: تو نے جھوٹ بولا‘ اللہ کی قسم! اے اللہ کے دشمن! بے شک جن لوگوں کا تو نے شمار کیا ہے وہ سب ضرور زندہ ہیں اور بے شک تیرے لیے ایک ایسی چیز باقی ہے جو تجھ کو رنجیدہ کرے گی‘ ابو سفیان نے کہا: آج کا دن بدر کے دن کا بدلہ ہے اور جنگ (کنوئیں کا) ڈول ہے‘ بے شک تم لوگوں میں ایک مُثلہ (جس کے اعضاء کاٹ دیئے گئے ہوں) ہوگا‘ میں نے اس کو مثلہ کرنے کا حکم نہیں دیا تھا اور میں اس سے رنجیدہ بھی نہیں ہوا‘ پھر اس نے رجز پڑھنا شروع کیا اور کہا: ہبل بلند ہو! ہبل بلند ہو! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کا جواب نہیں دو گے؟ صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! ہم کیا کہیں؟ آپ نے فرمایا: تم کہو: اللہ بلند اور برتر ہے! ابو سفیان نے کہا: بے شک ہمارے لیے العُزّٰی ہے اور تمہارا کوئی عُزّٰی نہیں ہے‘ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کا جواب نہیں دو گے؟ حضرت براء رضی اللہ عنہ نے کہا: صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! ہم کیا کہیں؟ آپ نے فرمایا: تم کہو: اللہ ہمارا مولیٰ ہے اور تمہارا کوئی مولیٰ نہیں ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ البَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يُحَدِّثُ قَالَ: جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرَّجَّالَة يَوْمَ أُحُدٍ، وَكَانُوا خَمْسِينَ رَجُلًا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جُبَيْرٍ، فَقَالَ: إِنْ رَأَيْتُمُونَا تَخْطَفُنَا الطَّيْرُ فَلاَ تَبْرَحُوا مَكَانَكُمْ، هَذَا حَتَّى أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ، وَإِنْ رَأيْتُمُونَا هَزَمْنَا القَوْمَ وَأَوْطَأْنَاهُمْ، فَلاَ تَبْرَحُوا حَتَّى أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ، فَهَزمُوهُمْ، قَالَ: فَأَنَا وَاللَّهِ رَأَيْتُ النِّسَاءَ يَشْتَدِدْنَ، قَدْ بَدَتْ خَلاَخِلُهُنَّ وَأسْوقهُنَّ، رَافِعَاتٍ ثِيَابَهُنَّ، فَقَالَ أَصحَابُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ: الغَنِيمَةَ أَيْ قَوْمِ الغَنِيمَةَ، ظَهَرَ أَصْحَابُكُمْ [ص:66] فَمَا تَنْتَظِرُونَ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جُبَيْرٍ: أَنَسِيتُمْ مَا قَالَ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: وَاللَّهِ لَنَأْتِيَنَّ النَّاسَ، فَلَنُصِيبَنَّ من الغَنِيمَةِ، فَلَمَّا أَتَوْهُمْ صُرِفَتْ وُجُوهُهُمْ، فأقْبَلُوا مُنْهَزِمِينَ، فَذَاكَ إِذْ يَدْعُوهُمُ الرَّسُولُ فِي أُخْرَاهُمْ، فَلَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غيْرُ اثنَيْ عَشَرَ رَجُلًا، فَأَصَابُوا مِنَّا سَبْعِينَ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ أَصَابُوا مِنَ المُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ أَرْبَعِينَ وَمِائَةً، سَبْعِينَ أَسِيرًا وَسَبْعِينَ قَتِيلًا، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: أَفِي القَوْمِ مُحَمَّدٌ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، فَنَهَاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَمَ أَنْ يُجِيبُوهُ، ثُمَّ قَالَ: أَفِي القَوْمِ ابْنُ أَبِي قُحَافَةَ؟ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: أَفِي القَوْمِ ابْنُ الخَطَّابِ؟ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ: أَمَّا هَؤُلاَءِ، فَقَدْ قُتِلُوا، فَمَا مَلَكَ عُمَرُ نَفْسَهُ، فَقَالَ: كَذَبْتَ وَاللَّهِ يَا عَدُوَّ اللَّهِ، إِنَّ الَّذِينَ عَدَدْتَ لَأَحْيَاءٌ كُلهُمْ، وَقدْ بَقِيَ لَكَ مَا يَسُوءُكَ، قَالَ: يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْ رٍ، وَالحَرْبُ سِجَالٌ، إِنَّكُمْ سَتَجِدُونَ فِي القَوْمِ مُثْلَةً، لَمْ آمُرْ بِهَا وَلَمْ تَسُؤْنِي، ثُمَّ أَخَذَ يَرْتَجِزُ: أُعلُ هُبَلْ، أُعْلُ هُبَلْ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلاَ تُجِيبُوا لَهُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا نَقُولُ؟ قَالَ: قُولُوا: اللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ ، قَالَ: إِنَّ لَنَا العُزَّى وَلاَ عُزَّى لَكُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلاَ تُجِيبُوا لَهُ؟، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا نَقُولُ؟ قَالَ: قُولُوا اللَّهُ مَوْلاَنَا، وَلاَ مَوْلَى لَكُمْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3039

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →