Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3034

حدیث نمبر 3034، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 3034

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو الاحوص نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسحاق نے حدیث بیان کی از حضرت البراء بن عازب رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نے غزوۂ خندق کے دن دیکھا‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مٹی کو منتقل فرما رہے تھے اور مٹی نے آپ کے سینہ کے بالوں کو چھپا لیا تھا اور آپ ایسے مرد تھے جن کے بہت زیادہ بال تھے اور آپ حضرت عبداللہ بن رواحہ کے رجزیہ کلام کو پڑھ رہے تھے‘ جو حسب ذیل ہے: اے اللہ! اگر تو ہدایت نہ دیتا تو ہم ہدایت نہ پاتے اور نہ ہم صدقہ دیتے نہ نماز پڑھتے سو تو ہم پر سکون نازل فرما اور اگر ہمارا دشمن سے مقابلہ ہو تو، ہمیں ثابت قدم رکھ بے شک دشمنوں نے ہم پر حملہ کیا ہے جب وہ فتنہ کا ارادہ کرتے ہیں تو، ہم انکار کرتے ہیں آپ اس رجزیہ کلام کے ساتھ آواز بلند کرتے تھے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ البَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْم الخَنْدَقِ وَهُوَ يَنْقُلُ التُّرَابَ حَتَّى وَارَى التُّرَابُ شَعَرَ صَدْرِهِ، وَكَانَ رَجُلًا كَثِيرَ الشَّعَرِ، وَهُوَ يَرْتَجِزُ بِرَجَزِ عَبْدِ اللَّهِ [البحر الرجز] [ص:65] اللَّهُمَّ لَوْلاَ أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا ... وَلاَ تَصَدَّقْنَا وَلاَ صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا ... وَثَبِّتِ الأَقْدَامَ إِنْ لاَقَيْنَا إِنَّ الأَعْدَاءَ قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا ... إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3034

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →