حدیث نمبر 3033، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عقیل نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از سالم بن عبد اللہ از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابن صیاد کی طرف تشریف لے گئے اور آپ کے ساتھ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تھے اور آپ کو یہ خبر دی گئی تھی کہ وہ (ابن صیاد) کھجور کے درختوں میں ہے‘ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس کھجور کے درختوں میں آئے اور آپ کھجور کے درختوں میں چھپ رہے تھے‘ اور اس وقت ابن صیاد ایک چادر اوڑھے ہوئے گنگنا رہا تھا تو ابن صیاد کی ماں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا تو اس نے کہا: اے صاف! یہ (سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہیں! پس! ابن صیاد چھلانگ مار کر بھاگ گیا‘ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اگر وہ اس کو چھوڑ دیتی تو (ابن صیاد کا معاملہ) کھل جاتا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3033
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…