Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3032

حدیث نمبر 3032، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3032

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو از حضرت جابر رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم‘ آپ نے فرمایا:

کعب بن اشرف کو کون قتل کرے گا؟ تو حضرت محمد بن مسلمہ نے کہا: کیا آپ یہ پسند کرتے ہیں کہ میں اس کو قتل کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں! انہوں نے کہا: پھر آپ مجھے اجازت دیں کہ میں (مصلحت کی خاطر اپنی اور آپ کی طرف سے کوئی بہ ظاہر غلط) بات کہوں‘ آپ نے فرمایا: میں نے ایسا کر دیا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ لِكَعْبِ بْنِ الأَشْرَفِ، فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَتُحِبُّ أَنْ أقتله؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَأْذَنْ لِي، فَأَقُولَ قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3032

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →