Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3031

حدیث نمبر 3031، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3031

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عمرو بن دینار از حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

کعب بن اشرف کو کون قتل کرے گا؟ کیونکہ اس نے اللہ اور اس کے رسول کو ایذاء پہنچائی ہے‘ حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپ اس کو پسند کرتے ہیں کہ میں اس کو قتل کر دوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں! راوی نے کہا: پس وہ کعب بن اشرف کے پاس گئے‘ پھر اس سے کہا: بے شک اس شخص نے ہم کو تھکا دیا ہے یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اور یہ ہم سے صدقہ کا سوال کرتے ہیں‘ کعب بن اشرف نے کہا: اللہ کی قسم! وہ تم کو ضرور ملال میں ڈالیں گے‘ حضرت محمد بن مسلمہ نے کہا: پس بے شک ہم نے ان کی پیروی کی ہے اور ہم ان کو اس وقت تک چھوڑنا ناپسند کرتے ہیں حتیٰ کہ ہم یہ دیکھ لیں کہ ان کی اس مہم کا کیا انجام ہوتا ہے‘ راوی نے کہا: پس وہ اسی طرح کعب بن اشرف سے باتیں کرتے رہے حتیٰ کہ انہوں نے موقع پا کر اس کو قتل کر دیا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ لِكَعْبِ بْنِ الأَشْرَفِ، فَإِنَّهُ قَدْ آذَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ: أَتُحِبُّ أَنْ أَقْتله يا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَتَاهُ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ عَنَّانَا وَسَأَلَنَا الصَّدَقَةَ، قَالَ: وَأَيْضًا، وَاللَّهِ لَتَمَلُّنَّهُ، قَالَ: فَإِنَّا قَدِ اتَّبَعْنَاه فَنكْرَهُ أَنْ نَدَعَهُ، حَتَّى نَنْظُرَ إِلَى ما يَصِيرُ أَمْرُهُ، قَالَ: فَلَمْ يَزَلْ يُكَلِّمُهُ حَتى اسْتَمْكَنَ مِنْهُ فَقَتَلَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3031

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →