Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3025

حدیث نمبر 3025، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 3025

پھر آپ لوگوں میں کھڑے ہو گئے‘ پس آپ نے فرمایا: اے لوگو! دشمن سے مقابلے کی تمنا نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال کرو‘ پس جب تم ان سے مقابلہ کرو تو صبر کرنا اور یاد رکھو کہ جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے‘ پھر فرمایا: اے اللہ! کتاب کے نازل کرنے والے اور بادلوں کو چلانے والے اور کفار کی جماعتوں کو شکست دینے والے‘ ان کو شکست دے! اور ہماری ان کے خلاف مدد فرما! اور موسیٰ بن عقبہ نے کہا کہ مجھے سالم ابو النضر نے حدیث بیان کی کہ میں عمر بن عبید اللہ کا منشی تھا‘ سو ان کے پاس حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کا مکتوب آیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دشمن سے مقابلے کی تمنا نہ کرو۔

Arabic Matn
وَقَالَ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، حَدَّثَنِي سَالِمٌ أَبُو النَّضْرِ، كُنْتُ كَاتِبًا لِعُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ فَأَتَاهُ كِتَابُ عبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ تَمَنَّوْا لِقَاءَ العَدُوِّ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3025

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →