امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن آدم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن ابی زائدہ نے حدیث بیان کی‘ از والد خود از اسحاق از حضرت البراء بن عازب رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند انصار کو ابو رافع کی طرف بھیجا‘ پس حضرت عبداللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ اس کے گھر میں رات کے وقت داخل ہوئے‘ پس اس کو قتل کر دیا اور وہ اس وقت سویا ہوا تھا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3023