Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3022

حدیث نمبر 3022، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3022

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن مسلم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق از حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما‘ انہوں نے بیان کیا کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چند انصار کو ابو رافع (یہودی) کی طرف بھیجا تا کہ وہ اس کو قتل کر دیں‘ پس ان انصار میں سے ایک مرد روانہ ہوا‘ پس وہ یہودیوں کے قلعہ میں داخل ہو گیا‘ انہوں نے بیان کیا: پس میں ان کے مویشیوں کے اصطبل میں داخل ہوا اور ان لوگوں نے قلعہ کے دروازہ کو بند کر دیا‘ پھر ان لوگوں نے اپنے گدھے کو گم پایا‘ پس وہ اس کو ڈھونڈنے کے لیے نکلے‘ پس میں بھی ان نکلنے والوں میں شامل ہو کر نکلا‘ میں ان لوگوں پر یہ ظاہر کر رہا تھا کہ میں بھی ان لوگوں کے ساتھ گدھے کو تلاش کر رہا ہوں‘ پھر ان لوگوں نے گدھے کو پا لیا‘ پس وہ (قلعہ میں) داخل ہوئے اور میں (بھی) داخل ہوا‘ اور انہوں نے رات کو قلعہ کا دروازہ بند کر دیا‘ پھر انہوں نے چابیاں ایک طاق پہ رکھ دیں‘ جس کو میں دیکھ رہا تھا‘ پس جب وہ سو گئے تو میں نے چابیاں اٹھا لیں‘ پھر میں نے قلعہ کا دروازہ کھولا‘ پھر میں ابو رافع پر داخل ہوا‘ پس میں نے کہا: اے ابو رافع! تو اس نے مجھے جواب دیا‘ میں نے قصداً آواز بلند کی تھی (تاکہ وہ مجھے جواب دے اور میں پہچانوں کہ یہ ابو رافع ہے) سو میں نے اس کو ضرب لگائی‘ پس وہ چیخا‘ پس میں نکلا‘ پھر اندر آیا‘ پھر میں لوٹا گویا کہ میں اس کی مدد کر رہا ہوں‘ پھر میں نے آواز بدل کر کہا: اے ابو رافع! اس نے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ تمہاری ماں کو عذاب ہو! میں نے پوچھا: تمہارا کیا حال ہے؟ اس نے کہا: مجھے پتا نہیں کون میرے پاس آیا اور اس نے مجھے ضرب لگائی تھی‘ انہوں نے کہا: پھر میں نے اپنی تلوار اس کے پیٹ میں گھونپ دی‘ پھر اس پر میں نے اپنا پورا بوجھ ڈالا‘ حتیٰ کہ اس تلوار نے ہڈی کو کاٹ ڈالا‘ پھر میں اس حال میں وہاں سے نکلا کہ میں دہشت زدہ تھا‘ پھر میں ان کی سیڑھی کے پاس آیا تا کہ اس جگہ سے اتروں‘ تو میں گر پڑا اور میرے پیر میں موچ آ گئی‘ پھر میں اپنے اصحاب کے پاس آیا‘ پس میں نے کہا: میں اس وقت تک یہاں سے جانے والا نہیں ہوں حتیٰ کہ میں اس کی موت کی خبر دینے والے کی خبر کو سن لوں‘ پھر میں وہاں سے نہیں گیا حتیٰ کہ میں نے موت کی خبر دینے والیوں سے سنا کہ اہل حجاز کا تاجر ابو رافع مر گیا! انہوں نے کہا: پس میں اس حال میں اٹھا کہ مجھے کوئی تکلیف نہیں تھی حتیٰ کہ ہم سب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے‘ پس ہم نے آپ کو اس واقعہ کی خبر دی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّاءَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ البَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَهْطًا مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى أَبِي رَافِعٍ لِيَقْتُلُوهُ، فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنْهُمْ، فَدَخَلَ حِصْنَهُمْ، قَالَ: فَدَخَلْت فِي مَرْبِطِ دَوَابَّ لَهُمْ، قَالَ: وَأَغْلَقُوا بَابَ الحِصْنِ، ثُمَّ إِنَّهُمْ فَقَدُوا حِمَارًا لَهُمْ، فَخَرَجُوا يَطْلُبُونَهُ، فَخَرَجْتُ فِيمَنْ خَرَجَ أُرِيهِمْ أَنَّنِي أَطْلُبُهُ مَعَهم، فَوَجَدُوا الحِمَارَ، فَدَخَلُوا وَدَخَلْتُ وَأَغْلَقُوا بَابَ الحِصْنِ لَيْلًا، فَوَضَعُوا المَفَاتِيحَ فِي كَوَّةٍ حَيْثُ أَرَاهَا، فَلَمَّا نَامُوا أَخَذْتُ المَفَاتِيحَ، فَفَتَحْتُ بَابَ الحِصْنِ، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا أَبَا رَافِع، فَأَجَابَنِي، فَتَعَمَّدْتُ الصَّوْتَ فَضَربْتُه، فَصَاحَ، فَخَرَجْتُ، ثُمَّ جِئْتُ، ثُمَّ رجَعْتُ كَأَنِّي مُغِيثٌ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا رَافِعٍ وَغَيَّرْتُ صَوْتِي، فَقَالَ: مَا لَكَ لِأُمِّكَ الوَيْلُ، قُلْتُ: مَا شَأْنُكَ؟، قَالَ: لاَ أَدْرِي مَنْ دَخَلَ عَلَيَّ، فَضَرَبَنِي، قَالَ: فَوَضَعْت سَيْفِي فِي بَطْنِهِ، ثُمَّ تَحَامَلْتُ عَليْهِ حَتَّى قَرَعَ العَظْمَ، ثُمَّ خَرَجْتُ وَأَنا دَهِشٌ، فَأَتَيْتُ سُلَّمًا لَهُمْ لِأَنْزِلَ منْهُ، فوَقَعْتُ فَوُثِئَتْ رِجْلِي، فَخَرَجْتُ إلَى أَصْحَابِي، فَقُلْتُ: مَا أَنَا بِبَارِحٍ حَتَّى أَسْمَعَ النَّاعِيَةَ، فَمَا بَرِحْتُ حَتَّى سَمِعْتُ نَعَايَا أَبِي رَافِعٍ تَاجِرِ أَهْلِ الحِجَازِ، قَالَ: فَقُمْتُ وَمَا بِي قَلَبَةٌ حَتَّى أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، فَأَخْبرْناهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3022

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →