Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3020

حدیث نمبر 3020، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3020

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از اسماعیل‘ انہوں نے کہا: مجھے قیس بن ابی حازم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھ سے جریر نے بیان کیا‘ انہوں نے کہا: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

کیا تم مجھے ذی الخلصہ (کو تباہ کر کے) راحت نہیں پہنچاتے! حضرت جریر نے بتایا کہ ذی الخلصہ قبیلہ خثعم کا ایک بت خانہ تھا‘ جس کا نام کعبہ الیمانیہ رکھا گیا تھا‘ حضرت جریر نے کہا: میں قبیلہ احمس کے ایک سو پچاس گھوڑے سواروں کے ساتھ روانہ ہوا اور وہ سب (اچھے) شہ سوار تھے‘ حضرت جریر نے کہا: میں گھوڑے پر ثابت نہیں رہتا تھا تو آپ نے میرے سینے پر ایک ضرب لگائی حتیٰ کہ میں نے آپ کی انگلیوں کا نشان اپنے سینے میں دیکھا اور آپ نے دعا کی: اے اللہ! اس کو ثابت قدم رکھ اور اس کو ہدایت دینے والا اور ہدایت یافتہ بنا‘ پھر وہ ذی الخلصہ کی طرف روانہ ہوئے‘ پس انہوں نے اس کو منہدم کیا اور جلا دیا‘ پھر ایک آدمی کو اس کی خبر دینے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا تو حضرت جریر کے قاصد نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے! میں آپ کے پاس اس وقت تک نہیں آیا حتیٰ کہ میں نے ذی الخلصہ کو اس حال میں چھوڑا کہ وہ خالی پیٹ والا اونٹ ہے یا خارش زدہ اونٹ ہے‘ انہوں نے بتلایا کہ آپ نے قبیلہ احمس کے گھوڑے سواروں اور پیادوں کے متعلق پانچ بار برکت کی دعا کی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: قَالَ لِي جَرِيرٌ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلاَ تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الخَلَصَةِ وَكَانَ بَيْتًا فِي خَثْعَمَ يُسَمَّى كَعْبَةَ اليَمَانِيَةِ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ فِي خَمْسِينَ وَمِائَةِ فَارِسٍ مِنْ أَحْمَسَ، وَكَانُوا أَصْحَابَ خَيْلٍ، قَالَ: وَكُنْتُ لاَ أَثْبُتُ عَلَى الخَيْلِ، فَضَرَبَ فِي صَدْرِي حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ أَصَابِعِهِ فِي صَدْرِي، وَقَالَ: اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ، وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا، فَانْطَلَقَ إِلَيْهَا فَكَسَرَهَا وَحَرَّقَهَا، ثُمَّ بَعَثَ إِلَى رسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْبِرُهُ، فَقَالَ رَسُولُ جَرِيرٍ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالحَقِّ، مَا جِئْتُكَ حَتَّى تَرَكْتُهَا كَأَنَّهَا جَمَلٌ أَجْوَفُ أَوْ أَجْرَبُ، قَالَ: فَبَارَكَ فِي خَيْلِ أَحْمَسَ، وَرِجَالِهَا خَمْسَ مَرّاتٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3020

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →