Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3019

حدیث نمبر 3019، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3019

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن بکیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اللیث نے حدیث بیان کی از یونس از ابن شہاب از سعید بن المسیب وابی سلمہ کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے‘ آپ فرما رہے تھے کہ

انبیاء علیہم السلام میں سے کسی نبی کو ایک چیونٹی نے کاٹا تو انہوں نے حکم دیا کہ چیونٹی کی پوری بستی میں آگ لگا دی جائے‘ سو ان کی بستی میں آگ لگا دی گئی تب اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی کی کہ آپ کو ایک چیونٹی نے کاٹا تو آپ نے مخلوقات میں سے ایک پوری مخلوق کو جلا ڈالا جو اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی تھی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْه، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: قَرَصَتْ نَمْلَةٌ نَبيًّا مِنَ الأَنْبِيَاءِ، فَأَمَرَ بِقَرْيَةِ النَّمْلِ، فَأُحْرِقَتْ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: أَنْ قَرَصَتْكَ نَمْلَةٌ أَحْرَقْتَ أُمَّةً مِن الأُممِ تُسَبِّحُ اللَّهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3019

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →