حدیث نمبر 3018، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معلّی بن اسد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وہیب نے حدیث بیان کی از ایوب از ابی قلابہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
قبیلہ عکل کے آٹھ آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے‘ پس ان کو مدینہ (کا موسم) موافق نہیں آیا تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے لیے (اونٹنی کے) دودھ کو مہیا کیجیے‘ آپ نے فرمایا: میں تمہارے لیے اس کو مہیا نہیں کر سکتا سوا اس صورت کے کہ تم اونٹوں کے باڑہ میں رہو‘ پس وہ وہاں گئے‘ وہاں انہوں نے اونٹنیوں کے پیشاب اور دودھ کو پیا حتیٰ کہ وہ تندرست اور فربہ ہو گئے اور انہوں نے اونٹنیوں کے محافظ کو قتل کر دیا اور اونٹنیوں کو چرا کر بھاگ گئے اور اسلام لانے کے بعد کفر کیا‘ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چلانے والے فریادی کی آواز پہنچی تو آپ نے ان کو پکڑنے کے لیے (مسلمانوں کو) بھیجا‘ پھر دن چڑھنے سے پہلے ان کو لایا گیا‘ پس آپ نے ان کے ہاتھ اور پیر کاٹنے کا حکم دیا‘ پھر آپ نے (لوہے کی) سلائیوں کو گرم کرنے کا حکم دیا‘ پھر وہ ان کی آنکھوں میں پھیری گئی‘ پھر ان کو مدینہ کی پتھریلی زمین میں ڈال دیا گیا‘ وہ پانی مانگتے رہے لیکن ان کو پانی نہیں دیا گیا حتیٰ کہ وہ مر گئے۔
ابو قلابہ نے کہا: انہوں نے قتل کیا اور چوری کی اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کی اور زمین میں دہشت گردی کی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3018
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…