امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از ایوب از عکرمہ کہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک قوم کو آگ میں جلا دیا‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو جب یہ خبر پہنچی تو انہوں نے فرمایا: اگر میں (ان کی جگہ ہوتا) تو ان کو آگ میں نہ جلاتا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: اللہ کے عذاب سے عذاب نہ دو اور میں ان کو قتل کر دیتا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو شخص اپنا دین تبدیل کرے اس کو قتل کر دو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3017