Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3012

حدیث نمبر 3012، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 3012

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زہری نے حدیث بیان کی از عبیداللہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما از الصعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے الابواء یا ودّان میں گزرے اور آپ سے مشرکین کے ان گھر والوں کے متعلق سوال کیا گیا جن پر شب خون مارا گیا‘ پس اس کی زد میں ان کی عورتیں اور ان کے بچے آ گئے‘ آپ نے فرمایا: وہ (بھی) ان ہی میں سے ہیں اور میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ حفاظت صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہے۔

اور زہری سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عبیداللہ سے سنا از ابن عباس رضی اللہ عنہما۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِالأَبْوَاءِ ـ أَوْ بِوَدَّانَ ـ وَسُئِلَ عَنْ أَهْلِ الدَّارِ يُبَيَّتُونَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَيُصَابُ مِنْ نِسَائِهِمْ وَذَرَارِيِّهِمْ قَالَ ‏"‏ هُمْ مِنْهُمْ ‏"‏‏.‏ وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ ‏"‏ لاَ حِمَى إِلاَّ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم ‏"

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3012

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →