حدیث نمبر 3011، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں صالح بن حی ابو حسن نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے الشّعبی سے سنا‘ وہ کہتے ہیں کہ مجھے ابو بردہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے اپنے والد سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
تین لوگوں کے اجر کو دوبارہ دیا جائے گا‘ ایک وہ شخص کہ جس کی کوئی باندی ہو‘ سو وہ اس کو تعلیم دے‘ پس اس کو اچھی تعلیم دے اور اس کو ادب سکھائے‘ پس اس کو اچھا ادب سکھائے‘ پھر وہ اس کو آزاد کر دے‘ پس اس سے نکاح کرے تو اس شخص کو دو اجر ملیں گے‘ (اور دوسرا شخص) اہل کتاب میں سے ایمان لانے والا ہے جو پہلے (بھی) مؤمن تھا‘ پھر وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ایمان لے آیا تو اس شخص کو بھی دو اجر ملیں گے‘ (اور تیسرا شخص) وہ غلام ہے جو اللہ کا حق ادا کرتا ہے اور اپنے مالک کی بھی خیر خواہی کرتا ہے‘ اس کو بھی دو اجر ملیں گے۔
پھر شعبی نے کہا: ہم نے تم کو یہ حدیث بغیر کسی معاوضہ کے دی ہے اور ایک آدمی اس سے کم حدیث کے لیے مدینہ تک کا سفر کرتا تھا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3011
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…