حدیث نمبر 3008، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے حدیث بیان کی از عمرو‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں:
جس دن جنگ بدر تھی قیدیوں کو لایا گیا اور عباس کو لایا گیا اور ان پر (پورے) کپڑے نہیں تھے‘ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے قمیص تلاش کی‘ پس لوگوں نے دیکھا کہ عبداللہ بن اُبی کی قمیص ان پر پوری تھی‘ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو وہ قمیص پہنچائی‘ سو اسی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی موت کے وقت اپنی قمیص اس کو (بطور) کفن پہنائی تھی۔
ابن عیینہ نے کہا: اس کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر احسان تھا تو آپ نے چاہا کہ اس کے احسان کا بدلہ اتاریں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3008
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…