حدیث نمبر 3009، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب بن عبدالرحمٰن بن محمد بن عبداللہ بن عبدقاری نے حدیث بیان کی از ابی حازم‘ انہوں نے کہا: مجھے حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے خبر دی یعنی ابن سعد‘ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ خیبر کے دن فرمایا:
میں کل ضرور اس شخص کو جھنڈا دوں گا جس کے ہاتھوں پر فتح حاصل ہو گی‘ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہو گا اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرے گا‘ تو لوگوں نے (اس انتظار میں) اپنی رات گزاری کہ کس کو جھنڈا دیا جائے گا؟ پھر صبح کو وہ سب اس امید میں تھے‘ تو آپ نے پوچھا: علی کہاں ہیں؟ سو بتایا گیا کہ ان کی آنکھوں میں تکلیف ہے‘ پس آپ نے ان کی آنکھوں میں لعابِ دہن ڈالا اور ان کے حق میں دعا کی‘ پس وہ ایسے تندرست ہو گئے کہ گویا ان کو درد تھا ہی نہیں‘ پس آپ نے ان کو جھنڈا عطا کیا تو حضرت علی نے کہا: میں ان سے قتال کرتا رہوں گا حتیٰ کہ وہ ہماری مثل (مسلمان) ہو جائیں‘ آپ نے فرمایا: تم اسی طرح جاؤ حتیٰ کہ جب تم ان کے صحن میں اترو تو ان کو اسلام کی دعوت دینا اور ان کو بتانا کہ کیا احکام ان پر واجب ہیں‘ سو اللہ کی قسم! اگر تمہارے سبب سے اللہ کسی ایک آدمی کو ہدایت دے دے تو وہ تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3009
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…