Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3002

حدیث نمبر 3002، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 3002

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از نافع از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے کسی شخص کو اللہ کی راہ میں گھوڑے پر سوار کیا‘ پھر انہوں نے دیکھا کہ اس گھوڑے کو فروخت کیا جا رہا ہے تو انہوں نے اس کو خریدنے کا ارادہ کیا‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: تم اس کو مت خریدو اور اپنے صدقہ میں رجوع نہ کرو۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الخَطَّابِ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَوَجَدَهُ يُبَاعُ، فَأَرَادَ أَنْ يَبْتَاعَهُ، فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لاَ تَبْتَعْهُ، وَلاَ تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3002

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →