امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از سُمی مولیٰ ابی بکر از ابی صالح از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے‘ وہ تم میں سے کسی ایک شخص کے سونے اور اس کے کھانے اور پینے کو منع کر دیتا ہے‘ پس جب تم میں سے کوئی شخص اپنا کام پورا کر چکے تو وہ اپنے گھر کی طرف جلد روانہ ہو۔
Reference: Sahih Al Bukhari 3001