Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 3000

حدیث نمبر 3000، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 3000

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سعید بن ابی مریم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے زید نے خبر دی اور وہ ابن اسلم ہیں‘ از والد خود‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مکہ مکرمہ کے راستہ میں تھا تو حضرت ابن عمر کو یہ خبر پہنچی کہ (ان کی بیوی) صفیہ بنت ابی عبید کو شدید درد ہے تو انہوں نے تیز چلنا شروع کیا حتیٰ کہ جب شفق غروب ہو گئی تو وہ سواری سے اترے اور انہوں نے مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کر کے پڑھیں‘ اور انہوں نے بتایا کہ میں نے دیکھا ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جلد جانا ہوتا تو آپ مغرب کی نماز کو مؤخر کر دیتے اور دونوں (مغرب اور عشاء) کو ملا کر پڑھتے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَال: أَخْبَرَنِي زَيْدٌ هُوَ ابْنُ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، بِطَرِيقِ مَكَّةَ، فَبَلَغَهُ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ شِدة وجَعٍ، فَأَسْرَعَ السَّيْرَ حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّفَقِ، ثُمَّ نَزَلَ، فَصَلَّى المَغْرِبَ وَالعَتَمَةَ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا، وَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ أَخَّر المَغربَ، وَجَمَعَ بَيْنَهُمَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 3000

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →