حدیث نمبر 2983، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے صدقۃ بن الفضل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدۃ نے خبر دی از ہشام از وہب بن کیسان از حضرت جابر رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ہم (جہاد کے لیے) روانہ ہوئے اور ہم تین سو افراد تھے‘ ہمارا زادِ راہ ہمارے کندھوں پر تھا‘ پھر ہمارا زادِ راہ ختم ہو گیا حتیٰ کہ ہم میں سے ہر مرد ہر روز ایک کھجور کھاتا تھا‘ ایک شخص نے کہا: اے ابو عبداللہ! وہ ایک کھجور ایک آدمی کے پیٹ میں کہاں جاتی ہوگی! حضرت جابر نے کہا: ہمیں اس ایک کھجور کی قدر تب معلوم ہوئی جب وہ ایک کھجور ملنا بھی بند ہو گئی حتیٰ کہ ہم سمندر پر آئے تو وہاں سمندر نے ایک (بہت بڑی) مچھلی کو باہر پھینک دیا تھا‘ پس ہم نے اس مچھلی سے اٹھارہ دن کھایا‘ جتنا ہم نے چاہا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2983
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…