Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2982

حدیث نمبر 2982، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2982

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں بشر بن مرحوم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حاتم بن اسماعیل نے حدیث بیان کی از یزید بن ابی عبید از حضرت سلمۃ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

لوگوں کے زادِ راہ کم ہو گئے اور وہ بھوک کے رہنے کے قریب تھے تو وہ اپنے اونٹوں کو ذبح کرنے کی (اجازت لینے کے لیے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے ان کو اجازت دے دی‘ پھر ان کی حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے حضرت عمر کو یہ واقعہ بتایا تو انہوں نے کہا: پھر بعد میں تمہاری بقاء کیسے ہوگی! تب حضرت عمر‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اونٹوں کو ذبح کرنے کے بعد پھر بعد میں ان کی بقاء کیسے ہوگی؟ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں میں اعلان کر دو کہ وہ اپنے اپنے بچے ہوئے زادِ راہ لے آئیں‘ پھر آپ نے دعا کی اور طعام پر برکت کی (خصوصی) دعا کی‘ پھر آپ نے لوگوں کے برتن منگائے‘ پھر لوگوں نے مٹھی بھر بھر کر (ان برتنوں میں زادِ راہ سے ڈالا) حتیٰ کہ وہ فارغ ہو گئے‘ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَرْحُومٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: خَفَّتْ أَزْوَادُ النَّاسِ وَأَمْلَقُوا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي نَحْرِ إِبِلِهِمْ فَأَذِنَ لَهُم، فَلَقِيَهُمْ عُمَرُ فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ: مَا بَقَاؤُكُمْ بَعْدَ إِبِلِكُمْ؟ فَدَخَلَ عُمَرُ على النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَال: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بَقَاؤُهُمْ بَعْدَ إِبِلِهِمْ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَادِ فِي النَّاسِ يَأْتُونَ بِفَضْلِ أَزْوَادِهِمْ، فَدَعَا وَبَرَّكَ عَلَيْهِ، ثمَّ دعَاهُمْ بِأَوْعِيَتِهِمْ، فَاحْتَثَى النَّاس حَتَّى فَرَغُوا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2982

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →