Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2981

حدیث نمبر 2981، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2981

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن المثنیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے یحییٰ سے سنا‘ انہوں نے کہا: مجھے بشیر بن یسار نے خبر دی کہ حضرت سوید بن النعمان رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ

وہ (غزوہ) خیبر کے سال نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے حتیٰ کہ جب وہ (مقام) صہباء میں تھے اور یہ خیبر (کے مضافات) میں سے ہے اور خیبر کے نزدیک ہے تو مسلمانوں نے عصر کی نماز پڑھی‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کی چیزیں منگوائیں تو آپ کے پاس صرف ستو لائے گئے‘ پھر ہم نے لقمے لے کر ستو کھائے اور پانی پیا‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کی اور ہم نے کلی کی اور ہم نے نماز پڑھی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَهَّابِ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى قَالَ: أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [ص:55]، أَخْبَرَهُ: أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيبرَ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالصَّهْبَاءِ وَهِيَ مِنْ خَيْبَرَ، وَهِيَ أَدْنَى خَيْبَرَ، فَصَلَّوُا الْعَصْرَ فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالأَطْعِمَةِ، فَلَمْ يُؤْتَ النَّبِي صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِسَوِيقٍ، فَلُكْنَا، فَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا، ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَضمَض، وَمَضْمَضْنَا وَصَلَّيْنَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2981

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →